پنجاب میں شدید دھند، موٹرویز اور شاہراہیں بند

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند سے موٹرویز بند، فضائی آلودگی میں اضافہ، بارش کی پیشگوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں شدید دھند، موٹرویز اور شاہراہیں بند

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کی شدت کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے درخانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان اور ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی ہیں۔ لاہور سیالکوٹ ایم 11 پر بھی ٹریفک معطل ہے۔

موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئی تک بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق بہاولپور میں پارٹیکولیٹ میٹر 687، فیصل آباد میں 488، پشاور میں 450، گوجرانوالہ میں 293 اور لاہور میں 191 ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں