ارشدیپ سنگھ کی جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں کارکردگی زیر بحث

ارشدیپ سنگھ کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 13 گیندوں کا اوور اور 7 وائیڈز نے شائقین کو حیران کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کارکردگی زیر بحث رہی، جب انہوں نے ایک اوور میں سات وائیڈ گیندیں کرائیں۔

ارشد یپ نے 11ویں اوور کی پہلی گیند پر ڈی کاک کو چھکا کھانے کے بعد گھبراہٹ میں مسلسل دو وائیڈ گیندیں کرائیں۔ ایک ڈاٹ بال کے بعد بھی ان کی نروسنس ختم نہ ہوئی اور مزید چار مسلسل وائیڈ گیندیں کرائیں۔

بعد ازاں تین گیندوں پر سنگل اور ڈبل کے بعد ایک اور وائیڈ گیند کرائی۔ اس طرح انہوں نے 13 گیندوں کا اوور مکمل کیا، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ گیندوں کا اوور ہے۔

اس کارکردگی پر کوچ گوتم گمبھیر نے ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ شائقین نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

دیگر متعلقہ خبریں