آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو میں 20 فیصد کی کمی، اسٹار کھلاڑیوں کے جانے کے بعد فرنچائزز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو اسٹار کھلاڑیوں کے جانے کے بعد برانڈ ویلیو میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 2025 میں آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو 20 فیصد کم ہو کر 9.6 ارب ڈالر رہ گئی ہے جو پہلے 12 ارب ڈالر تھی۔
اس کمی کا اثر مختلف فرنچائزز پر بھی ہوا ہے۔ ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کمی آئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 108 ملین ڈالر رہ گئی ہے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور کی برانڈ ویلیو میں 10 فیصد کمی نوٹ کی گئی ہے۔
چنئی سپر کنگز کی ویلیو میں 24 فیصد، سن رائزر حیدرآباد میں 34 فیصد اور راجستھان رائلز کی برانڈ ویلیو میں 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔















