اداکارہ انوشے اشرف نے بیماری کے بارے میں بتایا، مداح پریشان
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے شدید بیماری میں مبتلا ہیں۔
انوشے نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ساتھ بتایا کہ وہ پچھلے دو ہفتوں سے نزلہ، بخار اور چکر جیسی علامات کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں، اور ڈاکٹروں سے بھی کوئی امید وابستہ نہیں ہو پا رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سانس لینے میں دشواری اور جسمانی درد کے بعد سکون کی نیند ایک عیاشی کی طرح محسوس ہوتی ہے۔ انوشے نے بتایا کہ وہ آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہی ہیں اور مداحوں کو صحت کی قدر کرنے کی نصیحت کی۔
انوشے اشرف کے اس اعلان کے بعد مداحوں میں تشویش پھیل گئی اور انہوں نے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔















