جادو سے کینسر علاج کے دعوے پر تیونس میں احتجاج

تیونس میں جادو سے کینسر کے علاج کے دعوے پر ملک بھر میں احتجاج، میڈیکل ایسوسی ایشن کی عدالت میں شکایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

تیونس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تیونس میں ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے پروگرام نے ملک بھر میں بحث چھیڑ دی ہے جس میں روحانی معالجین نے جادو اور عملیات سے کینسر کا علاج کرنے کا دعویٰ کیا۔ اس پر تیونس کی میڈیکل ایسوسی ایشن نے سخت ردعمل دیتے ہوئے عدالت میں شکایت درج کرائی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایسے غیر سائنسی علاج عوام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سرطان جیسی بیماریوں کا علاج عالمی معیار کے مطابق مخصوص دواؤں سے ہوتا ہے، جو صرف مستند ڈاکٹر ہی تجویز کر سکتے ہیں۔ پروگرام کے مواد کو عوام کے لیے گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ مریضوں کے علاج میں تاخیر یا غلط فیصلوں کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ تنازع نجی چینل ‘الحوار التونسی’ کے پروگرام ‘بروماکس’ سے شروع ہوا، جس میں روحانی علاج پر گفتگو کی گئی۔ پروگرام کے میزبان نے وضاحت کی کہ انہوں نے صرف معاشرے میں پہلے سے موجود حقائق کو دکھایا اور ناظرین کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کی تنبیہ دی۔

قانونی نقطہ نظر سے تیونس کے قانون میں جادو کے جرائم کا ذکر نہیں، لیکن دھوکہ دہی کی شق کے تحت جھوٹے دعوے کرنے پر قید یا جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں