لاہور سمیت ملک کے چاروں دارالحکومتوں میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے، لاہور سرفہرست ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کے چاروں صوبوں میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور 253 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں سرفہرست ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ میں پارٹیکولیٹ میٹر کی مقدار 248، پشاور میں 243 اور کراچی میں 236 ریکارڈ کی گئی ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کی شدت کے باعث حد نگاہ متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے موٹروے ایم ون پشاور سے برہان اور ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند کردی گئی ہے۔















