پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی کے منصوبے پر معاہدہ طے

پاکستان اور برطانیہ نے ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کے منصوبے پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک اور برطانیہ کی عزیر ڈویلپمنٹ نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کئی سالوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جہاں 4700 افراد سیلاب میں جاں بحق اور 40 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلابوں سے ہونے والا نقصان پاکستان کے جی ڈی پی کا بڑا حصہ ہے اور دونوں ممالک اس سلسلے میں تعاون کر رہے ہیں۔

برطانیہ کی وزیر پلاننگ نے کہا کہ یوکے پاکستان گرین کمپیکٹ معاہدہ ماحولیات کے لیے اہم ہے اور دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں