لاہور ہائیکورٹ کا سموگ تدارک کیلئے سخت اقدامات کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کے لیے سخت اقدامات کا حکم دیا، پولیس سمیت تمام ہیوی گاڑیوں کی چیکنگ کا حکم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کا حکم دیتے ہوئے پولیس سمیت تمام ہیوی گاڑیوں کی چیکنگ کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ان گاڑیوں کی فٹنس رپورٹ محکمہ ماحولیات کو پیش کی جائے۔

تحریری حکم جسٹس شاہد کریم نے جاری کیا جس میں شوگر ملز کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تفصیلات بھی شامل کرنے کا کہا گیا ہے۔ عدالت نے واسا کو پانی کے چارجز کے لیے نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی۔

عدالتی حکم کے مطابق ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی روک دی گئی ہے اور 123 درخت ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں۔ پی ایچ اے کو درختوں کی منتقلی سے متعلق پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے سی ٹی او آفس میں جامع ٹریفک پلان پر مشاورت کی اطلاع دی۔ عدالت نے ای پی اے سے سموگ تدارک کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں