سعدی شیخ کا نیشنل کراٹے گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

سعدی شیخ نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر قومی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پاکستان کے معروف انٹرنیشنل کراٹے کھلاڑی سعدی شیخ نے 35ویں نیشنل گیمز میں بہترین کارکردگی دکھا کر گولڈ میڈل جیت لیا اور قومی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں جاری چیمپین شپ میں 37 سالہ سعدی شیخ نے 84-کلوگرام کے درجے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے 2005 سے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا پرچم بلند کیا اور اب ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی توجہ انٹرنیشنل ایونٹس پر مرکوز کریں گے۔

سعدی شیخ نے قومی مقابلوں سے دستبرداری نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے کی ہے۔ وہ ایشین گیمز اور دیگر انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

بعد ازاں سعدی شیخ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

سعدی شیخ نے 2011 میں ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل، 2014 میں یو ایس اوپن کراٹے چیمپین شپ میں گولڈ میڈل، اور دیگر عالمی مقابلوں میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں