نیند کی ضرورت ہر شخص کے لیے مختلف کیوں ہوتی ہے؟

نیند کے ماہرین کے مطابق ہر شخص کی نیند کی ضرورت مختلف ہوتی ہے، اور نیند کے معیار پر توجہ دینا اہم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بوسٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیند کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر فرد کی نیند کی ضرورت مختلف ہوتی ہے، اور عام طور پر سات سے نو گھنٹے نیند کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ لوگوں کی مصروف زندگی اور کام کے بوجھ کی وجہ سے نیند کے مسائل عام ہوتے جارہے ہیں۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ڈاکٹر ٹونی کننگھم کے مطابق، نیند کے گھنٹوں کی بجائے اس کے معیار پر توجہ دینی چاہیے۔ کچھ افراد چار سے پانچ گھنٹے نیند میں ہی بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں، جبکہ کچھ کو نو سے گیارہ گھنٹے کی نیند درکار ہوتی ہے۔

ڈاکٹر کننگھم نے بہتر نیند کے لیے ایک سادہ طریقہ بتایا ہے، مستقل سونے کا وقت مقرر کریں۔ اگر 20 سے 30 منٹ میں نیند نہ آئے تو روشنی مدھم کریں اور ہلکی سرگرمیاں کریں جیسے کتاب پڑھنا۔

نیند کی کمی طویل مدتی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے جیسے موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماریاں اور ذہنی تناؤ۔

دیگر متعلقہ خبریں