گوگل کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان میں کرکٹ گوگل سرچ میں سرِفہرست رہی، پاکستانی کرکٹرز کی تلاش میں اضافہ ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے 2025 میں پاکستان میں گوگل سرچ کے رجحانات کی تفصیل جاری کی ہے، جس کے مطابق کرکٹ بدستور سرچ میں سرِفہرست رہی۔
پاکستانی صارفین نے گوگل پر زیادہ تر ابھرتے ہوئے کرکٹرز جیسے ابھیشیک شرما، حسن نواز، عرفان خان نیازی کو تلاش کیا، جبکہ صاحبزادہ فرحان، محمد عباس، اور صائم ایوب بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
مزید برآں، اے آئی ٹولز کی تلاش نے پاکستانی عوام کی مصنوعی ذہانت میں بڑھتی دلچسپی کو بھی نمایاں کیا۔















