جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث ایشز سے باہر، کمنز کی واپسی۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے پہلے ایک اچھی اور ایک بری خبر ملی ہے۔ فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ کے بعد ایڑی کے مسلز کی چوٹ کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ کپتان پیٹ کمنز کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں واپسی ہو رہی ہے۔
ہیڈ کوچ اینڈیو میکڈانلڈ نے بتایا کہ جوش ہیزل ووڈ انجری کی وجہ سے مزید میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ دوسری جانب، پیٹ کمنز کی تیاری مکمل ہے اور ان کی شمولیت کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ پر دو صفر کی برتری حاصل ہے۔















