بی بی ایل کے پندرہویں سیزن کے لیے پاکستانی کرکٹرز آسٹریلیا پہنچ گئے، بابر اعظم سڈنی سکسرز اور شاہین آفریدی برسبن ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے پندرہویں سیزن کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔ سابق کپتان بابر اعظم سڈنی سکسرز، شاہین آفریدی برسبن ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں حسن علی، شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں جو بالترتیب ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، سڈنی تھنڈرز اور میلبرن رینیگیڈز کے لیے کھیلیں گے۔
بی بی ایل 15 کی شروعات 14 دسمبر سے ہوگی، جہاں پاکستانی کھلاڑیوں کے جوش و جذبے کو دیکھنے کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔















