پی ایس ایل کو نمبر ون لیگ بنانے کا عزم ہے، محسن نقوی

پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانے کا عزم، محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تاریخ میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کا روڈ شو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں اور ہمارے قومی کرکٹرز میں بہت صلاحیت موجود ہے۔

تقریب میں بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز شریک ہوئے۔ نقوی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے جا رہے ہیں اور ہر اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے میوزیکل کانسرٹ ہوگا۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی ترویج کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور دو ٹیموں کی فرنچائز کے لیے بڈز اوپن ہیں۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل میں مقامی ٹیلنٹ کو مواقع دے رہے ہیں جو شائقین کرکٹ کے لیے تفریح کا ذریعہ ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ بڑے کھلاڑیوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی، پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد پاکستان کرکٹ کی بڑی کامیابی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں