ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، دفاعی چیمپئن پاک آرمی میڈلز کی دوڑ میں سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل گیمز کے جیولن تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ ارشد نے 81.81 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یاسر سلطان نے 70.7 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسری اور ابرار علی نے 67.68 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

35 ویں نیشنل گیمز کے پانچویں روز کے مقابلے جاری ہیں، جہاں دفاعی چیمپئن پاک آرمی میڈلز کی دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ صوبے اور محکمے برتری کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں، جبکہ ایتھلیٹکس کے فائنل بھی ہو رہے ہیں۔

دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے اب تک میڈلز کی دوڑ میں اپنی سبقت برقرار رکھی ہے۔

سیلنگ ایونٹ میں پاکستان ایئر فورس نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے چار گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا۔ نیوی نے دو میڈل حاصل کیے، جبکہ ویمنز میں خیبرپختونخوا نے گولڈ میڈل جیتا۔ سندھ نے نیٹ بال ویمن ٹورنامنٹ میں واپڈا کو 20-13 سے شکست دے کر پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں