جسٹس کامران بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر، گورنر نے حلف لیا۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جسٹس محمد کامران ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری میں گورنر جعفر خان مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز، سینئر وکلاء اور بار کے نمائندوں نے شرکت کی۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری پر مشاورت کی گئی تھی۔ جسٹس کامران خان ملاخیل سمیت تین سینئر ججز کے نام زیر غور آئے تھے۔ وسیع مشاورت کے بعد جسٹس کامران خان ملاخیل کے نام کی منظوری دی گئی۔















