لاہور ہائی کورٹ نے پتنگ بازی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ڈی جی والڈ سٹی کو فریق بنانے کے لیے مہلت دی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں پتنگ بازی آرڈیننس 2025 کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ڈی جی والڈ سٹی کو فریق بنانے کے لیے درخواست گزار کو مہلت دی۔ عدالت نے کہا کہ بسنت منانے کی سفارشات ڈی جی والڈ سٹی کی تھیں، اس لیے انہیں فریق بنانا ضروری ہے۔
درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اپنایا کہ یہ انسانی جانوں کے تحفظ کا معاملہ ہے، لہذا جلد سماعت ہونی چاہیے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اور کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔
اظہر صدیق نے مزید کہا کہ حکومت آرڈیننس کے ذریعے عوامی جان و مال کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ ماضی میں دھاتی ڈور اور کیمیکل ڈور کے باعث ہلاکتیں ہوچکی ہیں، نیا آرڈیننس عوامی مفاد کے خلاف ہے اور مزید جانی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔















