پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے قوانین میں اہم پیشرفت

پاکستان میں کرپٹو اثاثوں کے قوانین میں اہم پیش رفت، بائننس کے سی ای او کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں کرپٹو اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کے منظم اور محفوظ استعمال کے لیے ریگولیٹری اصلاحات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ بائننس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رچرڈ ٹینگ نے 6 دسمبر کو وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں، جن میں ڈیجیٹل اثاثوں کے پالیسی فریم ورک پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں، 3 دسمبر کو فنانس ڈویژن میں ایک اہم اسٹرٹیجک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین بلال بن ثاقب، اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام اور بڑے تجارتی بینکوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں کرپٹو مارکیٹ کے لیے واضح قواعد بنانے پر غور کیا گیا۔

ملاقاتوں میں بائننس کے سی ای او نے پاکستان کے ساتھ تکنیکی تعاون اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کی پیشکش کی۔ حکومتی اداروں نے ورچوئل اثاثوں کے نظام کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں