لاہور کی فضا میں گزشتہ سال کے مقابلے 42 فیصد بہتری آئی ہے۔ مریم نواز

لاہور میں فضائی معیار میں 42 فیصد بہتری، مریم نواز کی ماحولیاتی اقدامات کی کامیابی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ فضائی معیار کی بہتری کی ابتدا ہو چکی ہے اور ماحول دوست پنجاب حتمی منزل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کی فضا میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد بہتری آئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نومبر کے 30 میں سے 23 دنوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ 2024 میں 453 ایئر کوالٹی انڈیکس تھا جبکہ 2025 کے نومبر میں اے کیو آئی 261 رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ڈیڑھ سالہ حکومت کے دوران ماحولیاتی بہتری کیلئے تاریخی اقدامات کیے گئے جن میں قانون سازی، قوانین پر عمل درآمد اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری میں اضافہ ان کے جامع وژن کا حصہ ہے۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور اداروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فضائی معیار کی بہتری عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کی ماحولیاتی نگرانی جاری ہے اور فصلوں کی باقیات کو جلانے کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کے لیے مزید کام کرنا ہوگا اور عوام کو ساتھ دینا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں