پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی سمری ای سی سی کو بھیجی گئی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق، ای سی سی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع سے متعلق فیصلہ کرے گی، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے 40 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔

منافع میں اضافے کی تجویز کے مطابق، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع کو 1 روپے 10 پیسے سے 1 روپے 28 پیسے فی لیٹر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

فی الحال، پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔

شہری فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا مجموعی منافع 16 روپے 51 پیسے ادا کر رہے ہیں۔ ای سی سی سے منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد اس پر عمل درآمد ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں