پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اے آئی اور روبوٹکس کی تعلیم متعارف

پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں اے آئی اور روبوٹکس کی تعلیم کے لیے جدید لیبز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں کے طلبا کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور روبوٹکس کی تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت جدید لیبز قائم کی جا رہی ہیں۔

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے طلبا اب نصابی کتب کے علاوہ روبوٹس بنانے، پروگرامنگ اور مصنوعی ذہانت کی عملی تربیت حاصل کریں گے۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں کچھ اسکولوں میں پائلٹ پروجیکٹ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد صوبے بھر میں جدید لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق اے آئی اور روبوٹکس لیبز طلبا میں تخلیقی سوچ، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کو فروغ دیں گی۔

اسٹیم لیب کی ماسٹر ٹرینر مریم فاطمہ نے کہا کہ پروگرام کا مقصد طلبا کو مستقبل کے روزگار کے لیے ضروری جدید ہنر دینا ہے تاکہ وہ ٹیکنالوجی صرف استعمال نہ کریں بلکہ خود ٹیکنالوجی بنانے کے قابل بھی بن سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں