سندھ ہائیکورٹ نے نومی انصاری کی ٹیکس فراڈ مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی، ٹرائل کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کے خلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت میں سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ نومی انصاری پر بطور ریٹیلر فروخت کم ظاہر کرنے اور ٹیکس فراڈ کا الزام ہے۔
درخواستگزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا اور غیر قانونی تلاشی سے حاصل شدہ دستاویزات کو شواہد کے طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے کہا کہ یہ غیر معمولی کیس نہیں ہے اور متبادل فورم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ نومی انصاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ درخواستگزار ٹرائل کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔















