کہروڑ پکا اور لودھراں میں دو بچے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق، حفاظتی انتظامات کی کمی پر شہریوں کا غم و غصہ۔
کہروڑ پکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کہروڑ پکا اور لودھراں میں دو بچے کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئے۔ کہروڑ پکا کے علاقے دھنوٹ میں سات سالہ ریحان اسکول جاتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ حفاظتی انتظامات کی کمی کے باعث پیش آیا، جس سے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں بھی سات سالہ ریحان کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریحان والد کے ساتھ ناشتہ لینے آیا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں مین ہولز کی کورنگ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر مین ہول کا ڈھکن یقینی بنایا جائے گا۔















