مومنہ اقبال کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کاملا جلا ردعمل

مومنہ اقبال کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی، صارفین کے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی تازہ فوٹوشوٹ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جہاں ان کی دلکش موجودگی نے صارفین کو متوجہ کر لیا ہے۔

مومنہ اقبال نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ اسٹائلش اور بولڈ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ جدید فیشن کے امتزاج کے ساتھ نظر آئیں۔ ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ستاروں کو رومانویت بخشتے ہیں مگر تاریکی کو بھول جاتے ہیں۔

ان کے اس فوٹوشوٹ میں بیج رنگ کا کوٹ اور سفید شرٹ پہنی گئی ہے جو موسم کے مطابق سادہ مگر وقار بھرا انداز پیش کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر مومنہ کی تصاویر پر مداحوں نے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا، کچھ نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جبکہ کچھ نے اداکارہ کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دیگر متعلقہ خبریں