آسٹریلیا نے افغان چیف جسٹس اور وزرا پر انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے باعث پابندیاں عائد کی ہیں۔
کینبرا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا نے افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر افغان چیف جسٹس اور تین وزرا پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے اعلان کیا کہ یہ پابندیاں افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی پامالی کے باعث لگائی گئی ہیں، جو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد مزید سخت ہو گئی ہیں۔
آسٹریلیا نے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہزاروں افغان شہریوں کو پناہ دی جبکہ افغانستان کی بڑی آبادی انسانی امداد کی طلب گار ہے۔















