بھارتی جوڑا ایئرلائن بحران کے باعث شادی کی تقریب میں آن لائن شریک

بھارتی جوڑا انڈیگو ایئرلائن کی پرواز منسوخی کے باعث اپنی شادی کی تقریب میں آن لائن شریک ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بھارت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈیگو ایئرلائن کے بحران کے باعث بھارت میں ایک نوبیاہتا جوڑے کو اپنی شادی کی استقبالیہ تقریب میں آن لائن شریک ہونا پڑا۔ میدھا کشرے ساغر اور سنگرام داس، جو بنگلورو میں سافٹ ویئر انجینئرز ہیں، کی شادی 23 نومبر کو بھوبنیشور میں ہوئی تھی اور 3 دسمبر کو ہبلی میں استقبالیہ منعقد کیا گیا تھا۔

جوڑے نے 2 دسمبر کو بھوبنیشور سے ہبلی کے لیے انڈیگو کی پروازیں بک کی تھیں، مگر ایئرلائن کی جانب سے پرواز کی مسلسل تاخیر کے بعد 3 دسمبر کی صبح پرواز منسوخ کر دی گئی۔ جوڑے کے پاس کوئی متبادل انتظام نہ ہونے کے باعث انہیں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقریب میں شرکت کرنی پڑی۔

ہبلی میں تقریب کے لیے گجرات بھون میں ہال بک تھا اور تمام انتظامات مکمل تھے۔ جوڑے کی غیر موجودگی میں دلہن کے والدین نے رسمی طور پر ان کی نشست پر بیٹھ کر رسومات مکمل کیں، جبکہ میدھا اور سنگرام آن لائن موجود رہے۔

میدھا کے والد انیل کمار نے کہا کہ اگر ایئرلائن نے پیشگی اطلاع دی ہوتی تو وہ متبادل انتظام کر سکتے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں