شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانی لاہور میں گرفتار، ایف آئی اے تفتیش کر رہی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ لاہور ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی ایف آئی اے نے انہیں حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ یہ مسافر رواں سال وزٹ ویزے پر لاہور سے ملائیشیا گئے تھے اور انہوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعے شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی۔
ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے جعلی ویزے حاصل کیے تھے، جس کے باعث انہیں شارجہ سے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق لاہور پہنچتے ہی ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔















