روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ کے نئے اوقات مقرر

روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات مقرر کئے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

مدینہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق مردوں کے لیے زیارت کا وقت شب 2 بجے سے نماز فجر تک اور دن میں 11 بجے سے عشاء تک مقرر کیا گیا ہے۔

خواتین کے لیے زیارت کا وقت فجر کے بعد سے دن کے 11 بجے تک اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک ہوگا۔

جمعہ کے دن مرد زائرین نماز جمعہ کے بعد سے عشاء تک زیارت کرسکیں گے جبکہ خواتین فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک زیارت کی اجازت ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں