پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 364 آپریشنز، 24 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں رواں ہفتے 364 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، جن میں 24 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، ان کارروائیوں کے دوران خطرناک دہشت گرد شاکر بھی گرفتار ہوا۔
یہ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور اٹک میں کی گئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو مختلف مقامات پر دہشت گردی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔















