پنجاب میں ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

پنجاب میں ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا اعلان، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہدایات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ون ڈش کی پابندی اور لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے بلند آواز میوزک اور قوالی نائٹس میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر سخت کارروائی کا حکم دیا ہے، اور فوری قانونی اقدامات کی ہدایت دی ہے۔

حکام کے مطابق فارم ہاؤسز اور اوپن ایریاز میں بھی شادی ہالز کی طرح لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی، اور ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

شادی ہالز کے اوقات کار کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری افسران کو ایسی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان اقدامات کا مقصد شور کی آلودگی اور فضول خرچی کا خاتمہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں