خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں 5 دسمبر کو آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک ہوئے۔
لکی مروت میں بھی سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ خوارج دہشت گردانہ کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لئے سرچ اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، اور فورسز کی دہشت گردی کے خلاف مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔















