خیبرپختونخوا حکومت کا سول سرونٹس قواعد 1989 میں اہم ترمیم

خیبرپختونخوا حکومت نے سول سرونٹس قواعد 1989 میں ترمیم کر کے شہداء کے ورثاء کو ملازمت دینے کی اجازت دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سول سرونٹس قواعد 1989 میں اہم ترمیم کر دی ہے۔ اس ترمیم کے تحت دہشتگردی کے واقعے میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے سرکاری ملازمین کے بچوں یا بیوہ کو ملازمت دینے کی اجازت ہوگی۔

نئے قواعد کے مطابق، اپوائنٹنگ اتھارٹی شہید ملازم کے وارث کو سرکاری ملازمت دینے کی مجاز ہوگی۔ کمسن بچے کی صورت میں بیوہ کو بی پی ایس 3 تا 11 صوبائی یا بی پی ایس 12 ضلعی آسامی دی جائے گی، جبکہ تقرر کے لئے مقررہ عہدے کی کم از کم اہلیت لازمی ہوگی۔

دوران ڈیوٹی شہید ملازم کی دو بیواؤں کی صورت میں پہلی بیوہ کو ترجیح دی جائے گی۔ اگر اعلیٰ پے اسکیل کی آسامی خالی ہو تو اسی پر تقرری کی جائے گی، یہ سہولت صرف غیر کمیشنڈ عہدوں پر لاگو ہوگی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے اس نوٹیفکیشن کو آفیشل گزٹ میں شائع کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں