اقوامِ متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین نے بی جے پی حکومت کی کشمیر میں کارروائیوں کو جابرانہ قرار دیا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ بھارتی حکام نے پہلگام حملے کے بعد جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کیا ہے اور بھارت کو سیکیورٹی خدشات کے باوجود بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی پابندی کرنے کی ضرورت ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے بتایا کہ تقریباً 2,800 افراد بشمول صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور بھارت کے ان اقدامات کی مذمت کی ہے جو کشمیری و مسلم کمیونٹی کے خلاف امتیازی سلوک پر مبنی ہیں۔
ماہرین نے رابطوں کی بندش اور صحافتی آزادی پر قدغنوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارت میں مسلم مخالف نفرت، ہراسانی، غیر قانونی ملک بدری اور انسانی حقوق کے محافظوں کی بلا جواز گرفتاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔















