جسٹس ظفر راجپوت سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس مقرر

جسٹس ظفر احمد راجپوت سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس مقرر، صدر مملکت کی منظوری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت نے جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا مستقل چیف جسٹس مقرر کر دیا۔ اس کے علاوہ جسٹس کامران خان ملاخیل بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج بن گئے ہیں۔

وزارت قانون و انصاف نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں جن کے مطابق قائم مقام جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس کامران خان ملاخیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس اور جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ تقرریاں آئین کے آرٹیکل 193 اور آرٹیکل 177 کے تحت کی گئی ہیں، جو ان ججوں کے حلف اٹھانے کی تاریخ سے نافذ ہوں گی۔ صدر مملکت نے دونوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ایک جج کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں