فیفا ورلڈ کپ 2026 ڈراز کا اعلان، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم، تقریب امریکا میں منعقد ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، جس میں 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔

گروپ ‘اے’ میں میزبان میکسیکو، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور پلے ڈی کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔ گروپ ‘بی’ میں میزبان کینیڈا، قطر، سوئٹزرلینڈ اور یو ایفا پلے آف اے کی ٹیم شامل ہے، جبکہ چوتھی ٹیم ویلز یا نادرن آئرلینڈ ہوگی۔

گروپ ‘سی’ میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی شامل ہیں، جبکہ گروپ ‘ڈی’ میں میزبان امریکا، آسٹریلیا، پیراگوئے اور یو ایفا پلے آف سی کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ ‘ای’ میں جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ اور کوراکاو شامل ہیں جبکہ گروپ ‘ایف’ میں نیدرلینڈز، جاپان، تیونس اور یو ایفا کوالیفائر بی کی ٹیم شامل کی جائے گی۔

گروپ ‘جی’ میں بیلجیم، ایران، مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، جبکہ گروپ ‘ایچ’ میں اسپین، سعودی عرب، یوروگوئے اور کیپ وردے کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ ‘آئی’ میں فرانس، سنیگال، ناروے اور فیفا پلے آف 2 کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی، جبکہ گروپ ‘جے’ میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا، آسٹریا، الجیریا اور اردن شامل ہیں۔

گروپ ‘کے’ سے پرتگال، ازبکستان، کولمبیا اور فیفا کوالیفائر ون کی ٹیم شامل ہوگی، جبکہ گروپ ‘ایل’ سے انگلینڈ، کروشیا، پانامہ اور گھانا کو شامل کیا گیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ ڈراز کی تقریب امریکا میں منعقد ہوئی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شرکت کی اور انہیں فیفا امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں