ہم نے بھی فوج پر تنقید کی ہے، مگر کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی۔خواجہ آصف

خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج پر تنقید کی مگر سرخ لکیر عبور نہیں کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگرچہ ہم نے بھی فوج پر تنقید کی ہے، مگر کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی۔

انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف والے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ سکتے اور شہیدوں کے جنازے نہیں پڑھ سکتے، تو پھر انہیں وہی زبان سننی ہوگی جو وہ سن رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما بھارتی میڈیا کو پاکستان کے خلاف انٹرویو دیتے ہیں، اور پچھلے چار پانچ سال میں حالات خراب ہونے کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ انہوں نے بھارتی میڈیا پر عمران خان کی بہن کی گفتگو کو فیصلہ کن مرحلہ قرار دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی مرضی سے سب کچھ ہو رہا ہے، اور یہ جماعت اس کی مذمت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں