خواجہ آصف کا مین ہول ڈھکن چوروں کو گولی مارنے کا مطالبہ

خواجہ آصف نے مین ہول ڈھکن چوروں کو گولی مارنے کا مطالبہ کیا، حادثات کی روک تھام ضروری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مین ہول کے ڈھکن چوری کرنے والوں کو سرعام گولی مارنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ معصوم بچوں کے قاتل ہیں جو خطرناک حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مین ہول ڈھکن چوری کی ویڈیو دیکھ کر خواجہ آصف نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ان لوگوں کی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے، تو انہیں موقع واردات پر لا کر گولی مار دینی چاہیے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر اس ویڈیو کے بعد بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا تو نظام بھی ان بچوں کے قتل کا سہولت کار ہے۔

چند روز قبل کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب ایک کھلے مین ہول میں تین سالہ بچہ گر کر لاپتہ ہوگیا تھا جس کی لاش 15 گھنٹے بعد ملی۔ اس واقعے پر میئر کراچی نے معذرت کی اور متعلقہ افسران کا تبادلہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں