پی ٹی آئی سے مزید مذاکرات کی گنجائش نہیں: رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کے ساتھ مزید مذاکرات کے امکانات ختم کرنے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مزید مذاکرات کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے حالیہ ٹوئٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال نے معاملات کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی گئی تھی، جو اب بھی برقرار ہے۔

قبل ازیں رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے ترقی کرتی ہے، نہ کہ ڈیڈلاک سے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کی پیشکش برقرار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پی ٹی آئی نے بات چیت کا موقع گنوا دیا ہے اور اب کسی انتشاری یا انتہاپسند سوچ رکھنے والے سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں