باب دوستی چمن پر پاکستانی فورسز اور افغان طالبان میں جھڑپیں

چمن کے قریب پاکستانی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بھاری اسلحے کا استعمال جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

چمن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) باب دوستی چمن کے قریب پاکستانی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جہاں دونوں طرف سے بھاری اسلحے کا استعمال جاری رہا۔

پاکستانی فورسز نے افغان طالبان کو پسپا کر دیا ہے اور جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور پاکستانی مورچوں سے نعرہ تکبیر کی آوازیں گونجنے لگیں۔

یہ جھڑپیں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تناؤ کا حصہ ہیں جو گزشتہ کچھ عرصے سے جاری ہیں اور اس کے نتیجے میں علاقائی استحکام متاثر ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں