چولستان ڈیزرٹ ریلی 2026 کا اعلان، عالمی سطح پر پاکستان کی سیاحتی شناخت کو اجاگر کرنے کی کوشش۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے 21ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی 4 تا 8 فروری 2026 کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی پاکستان کی ایڈونچر ٹورازم میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ایسے ایونٹس عالمی سطح پر ملک کا مثبت امیج اجاگر کرتے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی عاصم رضا نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں اور تھل و چولستان ریلیز نے جنوبی پنجاب کو ونٹر ٹورازم ڈیسٹی نیشن بنایا ہے۔
پروگرام میں غیر ملکی سفارتکاروں اور ڈرائیوروں نے بھی شرکت کی، جبکہ ثقافتی شو اور ڈاکومنٹری کے ذریعے پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔















