خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی

خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی، 51 مقدمات میں ریاست دستبردار ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کے کیسز کے خاتمے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے 51 مقدمات میں ریاست کابینہ کی منظوری پر دستبردار ہوگی، اور ان واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے مزید بتایا کہ 9 اور 10 مئی کے مقدمات سے متعلق سفارشات تیار کرکے بھیج دی گئی ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، ان مقدمات میں سزا کی صورت میں اراکین اسمبلی کو نااہلی کا خدشہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں