اراکین پارلیمنٹ کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کو 31 دسمبر تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے مالی گوشوارے 31 دسمبر تک جمع کرائیں۔ اراکین پارلیمنٹ کو فارم بی میں اپنے شریک حیات اور بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنا ضروری ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جو اراکین یکم جنوری تک گوشوارے جمع نہیں کراتے، ان کے نام شائع کیے جائیں گے اور 15 جنوری سے ایسے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین کے اثاثوں میں غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں 120 دن کے اندر کارروائی کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں