رنویر سنگھ پر ہندو دیوتا کی توہین کا مقدمہ درج

بنگلور میں رنویر سنگھ پر ہندو دیوتا کی توہین کا مقدمہ درج ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بنگلور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رنویر سنگھ ایک نئے تنازع میں پھنس گئے ہیں، جب بنگلور کے ہائی گراؤنڈز پولیس اسٹیشن میں وکیل پرشانت میتھل نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی کہ انہوں نے ہندوؤں کی مقدس روایت ‘بھوتا کولا’ اور ‘دیوا’ کی توہین کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس شکایت کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی ہے، لیکن ہندو انتہاپسندوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔ مشتعل ہجوم نے تھانے کے گھیراؤ کی کوشش بھی کی، جسے پولیس نے قابو کیا۔

رنویر سنگھ نے اس مسئلے پر تاحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ ان کے وکلا قانونی چارہ جوئی پر مشاورت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رنویر سنگھ نے گوا میں ہونے والے فلم ایوارڈ شو کی تقریب میں رشبھ شیٹھی کے کردار کی نقل کی، جس پر تنازع کھڑا ہوا اور انہیں سوشل میڈیا پر وضاحت دینی پڑی۔

دیگر متعلقہ خبریں