کاروں کی درآمدات میں 30.78 فیصد اضافہ، کل مالیت 113 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رواں مالی سال 2025-26ء کے پہلے چار ماہ کے دوران ملک میں کاروں کی درآمدات میں 30.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق، رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران کاروں کی درآمدات کی مالیت 113 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں یہ مالیت 86.4 ملین ڈالر تھی۔
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران کاروں کی درآمدات میں 26.6 ملین ڈالر یعنی 30.78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔













