میسی کا فیفا ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر غیر یقینی اظہار

لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی کا اظہار کیا ہے، اور حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

بیونس آئرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیفا کے عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں شرکت کے حوالے سے ایک بار پھر غیر یقینی کا اظہار کیا ہے۔

لیونل میسی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کا ارادہ تو ہے لیکن ممکن ہے کہ وہ فیفا ورلڈکپ 2026 نہ کھیلیں۔ 38 سالہ میسی نے کہا کہ وہ میچ نہ بھی کھیلیں تو لائیو دیکھنے ضرور آئیں گے، تاہم ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جسمانی صلاحیت برقرار رہی تو وہ کھیلنے کے خواہاں ہیں، مگر حتمی فیصلہ نہیں دیا۔ میسی نے اپنی ملکی ٹیم کی موجودہ استعداد اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کی تعریف کی، جس سے مستقبل روشن نظر آتا ہے۔

ان کے کوچ لیونل اسکالونی نے کہا ہے کہ میسی جو بھی فیصلہ کریں، ٹیم ان کے ساتھ ہے اور باضابطہ اعلان تک اُن کی شرکت غیر یقینی سمجھی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں