ٹک ٹاک نے نیئر بائی فیڈ نامی نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو برطانیہ، فرانس، اٹلی، اور جرمنی میں دستیاب ہے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹک ٹاک نے نیئر بائی فیڈ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین کو اپنے اردگرد کی معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ فیچر برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی میں دستیاب ہے اور اس کا مقصد صارفین کو مقامی جگہوں کو دریافت کرنے میں مدد دینا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ اس فیڈ میں مواد صارفین کی لوکیشن، مواد کے موضوع اور پوسٹ کے وقت کے مطابق دکھایا جائے گا۔ سیاحت، ایونٹس اور فوڈ وغیرہ کے مقامی مواد کو بھی شامل کیا جائے گا۔
نیئر بائی فیڈ کی آزمائش 2022 میں جنوب مشرقی ایشیا میں کی گئی تھی، مگر اب اسے یورپ میں متعارف کرایا گیا ہے۔
ٹک ٹاک نے واضح کیا ہے کہ لوکیشن شیئرنگ آپشنل ہوگی اور یہ صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے دستیاب ہوگی۔















