سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بغیر لائسنس اور نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر کریک ڈاؤن شروع، گاڑیاں ضبط اور ڈرائیور گرفتار ہوں گے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس چلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا ہے۔ آئی جی سندھ نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پورے سندھ میں بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس خلاف ورزی پر گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی اور ڈرائیوروں کو گرفتار کیا جائے گا۔
موٹر وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ اس حوالے سے تمام زونل اور ڈویژنل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی اے وی ایل سی کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کارروائی مؤثر انداز میں جاری رہ سکے۔














