آئی سی سی نے نومبر کے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں میں پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کو نامزد کیا ہے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی نے نومبر کے لیے مردوں اور خواتین کے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس بار اسپنرز اور آل راؤنڈرز نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔
مردوں کی فہرست میں جنوبی افریقا کے تجربہ کار اسپنر سائمن ہارمر، بنگلادیش کے اسپنر تیج الاسلام اور پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز شامل ہیں۔ ہارمر اور تیج الاسلام نے بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف اپنی ٹیموں کی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد نواز نے سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی نامزدگی یقینی بنائی۔ انہوں نے ون ڈے میں 114.28 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 104 رنز بنائے اور 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 52 رنز کے ساتھ 11 وکٹیں لیں۔
فائنل میں سری لنکا کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کرکے محمد نواز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔















