روس نے مالی واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان پوسٹ کی سروسز معطل کر دی ہیں، واجبات کی ادائیگی کے بعد سروس بحال ہو سکے گی۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے مالی واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان پوسٹ کی سروسز معطل کر دی ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ روسی پوسٹ نے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث اگست 2025 سے میل سروس بند کر دی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ پر مجموعی طور پر ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے واجبات ہیں جو 2021 سے ادا نہیں کیے گئے۔ بتایا گیا کہ 12 نومبر 2021 تک پاکستان پوسٹ پر 31 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختلف اداروں کو ادا کرنا باقی ہے۔
وزیر مواصلات کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے بعد روسی پوسٹ کے واجبات ادا کر دیے جائیں گے اور سروس بحالی ممکن ہو سکے گی۔














