سی ڈی اے میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف، 58 ملازمین پر مقدمہ درج

سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات پر بھرتیوں کا انکشاف، 58 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج، تحقیقات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں جعلی دستاویزات کے ذریعے بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 58 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی تعلیمی اسناد اور سرٹیفکیٹس پر نوکریاں حاصل کیں۔

ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ، لفٹ آپریٹر، ڈرائیور اور ٹیوب ویل آپریٹر کی نوکریاں جعلی دستاویزات پر حاصل کیں۔ مقدمے کے مطابق، ملزمان نے گریڈ 5 سے گریڈ 14 تک کی نوکریاں جعلسازی سے حاصل کیں اور صوبائی میرٹ کوٹہ کی خلاف ورزی کی گئی۔

ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں